پیرس:سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی اور 22 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ نے 23 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی طرف ایک قدم بڑھاتے ہوئے اتوار کو فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ جوکووچ نے کورٹ فلپ چیٹریئر پر کھیلے گئے میچ میں پیرو کے ہوان پابلو واریلا کو 6-3، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔ جوکووچ نے صرف ایک گھنٹہ 57 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں اپنے حریف پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کر لیا اور کورٹ کے دونوں جانب یکساں طور پر حملہ کیا۔ اس دوران انہوں نے 35 ونر شاٹس کھیلتے ہوئے ہوان کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ جوکووچ نے جیت کے بعد کہا، "کورٹ پرہجوم سے اور خود سے بھی کافی توانائی ملی ۔ میں نے اس سے لطف اٹھایا۔ یہ ٹورنامنٹ میں اب تک کی میری بہترین کارکردگی تھی۔" انہوں نے اپنی فارم پر کہا، “یہ (فارم) صحیح وقت پر لوٹی ہے، کیونکہ میں دوسرے ہفتے میں آ رہا ہوں اور ظاہر ہے کہ ایک اور کوارٹر فائنل کھیل رہا ہوں۔ میچ سخت ہونے جا رہے ہیں۔ آگے بڑے چیلنجز ہیں، لیکن میں جس طرح سے کھیل رہا ہوں اور جس طرح سے محسوس کرتا ہوں، مجھے پسند ہے، اس لیے میں ایک نئے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔"
کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ روس کے کیرن کھچانوف سے ہوگا، جو اٹلی کے لورینزو سونیگو کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں آ رہے ہیں۔ کورٹ سوسن-لینگلن پر کھیلے گئے میچ میں 11ویں سیڈ یافتہ کیرن نے سونیگو کو 1-6، 6-4، 7-6 (9-7)، 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ کیرن نے اس سے قبل یو ایس اوپن 2022 اور آسٹریلین اوپن 2023 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس بار ان کا مقابلہ 22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ یا پیرو کے جوآن پابلو واریلا سے ٹاپ ایٹ کے مقابلے میں ہوگا۔ کیرن نے جیت کے بعد کہا، "دوسرے سیٹ کے اختتام پر، میں سوچ رہا تھا کہ میں یہاں کیا کر رہا ہوں۔ وہ کورٹ کے چاروں طرف گیند کو مار رہا تھا، لیکن میں نے لڑنے کا فیصلہ کیا۔"