سڈنی:یہاں ایک پریس کانفرنس میں ہاردک پانڈیا سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، مہامبرے نے کہا کہ ہاردک تمام میچ کھیلنا چاہتے ہیں۔ یہ ضروری ہے۔ ہم یہ نہیں سوچ رہے کہ کسے آرام دیا جائے۔ کسی خاص کھلاڑی کے بارے میں ایسا کوئی خیال نہیں ہے۔ ہاردک ہمارے لیے بہت اہم کھلاڑی ہیں۔ وہ آل راؤنڈر ہونے کے ناطے ٹیم میں کافی توازن لاتے ہیں۔NO Planning To Rest Some of players Says Paras mhammrey
مہامبرے نے کہا ’’اس کے علاوہ، میدان پر ان کا رویہ اہم ہوتا ہے۔ جیسا کہ آپ نے پچھلے میچ میں دیکھا، انہوں نے ایک اہم اننگز کھیلی۔ جی ہاں، وراٹ (کوہلی) نے میچ ختم کیا، لیکن یہ سمجھنے کے لیے کہ میچ کو آخر تک لے جانے سے مخالف ٹیم پر دباؤ پڑے گا، آپ کو تجربے کی ضرورت ہے۔ وراٹ کی کارکردگی کا اتنا کریڈٹ ہاردک کو بھی دینا چاہیے۔ آرام کی سے متعلق کوئی بات نہیں ہے۔ ہر میچ اہم ہے‘‘۔