اردو

urdu

ETV Bharat / sports

World Boxing Championships عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں تین تمغوں کے ساتھ بھارت کی مہم ختم - نشانت نے کانسے کا تمغہ جیتا

ازبکستان کے تاشقند میں جاری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارت کی مہم ختم ختم ہو گئی ہے۔ بھارتی باکسر دیپک بھوریا اور نشانت دیو اور محمد حاسم الدین نے کانسے کے تمغے اپنے نام کیے۔ Hussamuddin won bronze medal

عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں تین تمغوں کے ساتھ بھارت کی مہم ختم
عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں تین تمغوں کے ساتھ بھارت کی مہم ختم

By

Published : May 13, 2023, 8:32 AM IST

تاشقند: بھارتی باکسر دیپک بھوریا اور نشانت دیو نے جمعہ کے روز یہاں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں اپنے سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد کانسے کے تمغے پر ہی اکتفا کیا۔ 51 کلوگرام زمرے میں دیپک کو باؤٹ ریویو کے بعد سیمی فائنل میں فرانس کے بلال بینیما سے 3-4 سے شکست ہوئی۔ جبکہ قزاخستان کے اسلان بیک شمبرگانوف نے نشانت کو 71 کلوگرام کے زمرے میں 5-2 سے شکست دی۔ اس سے قبل ایشین چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے محمد حسام الدین (57 کلوگرام) نے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے سیمی فائنل سے دستبرداری کے بعد کانسے کے تمغے پر اکتفا کیا تھا۔ حسام الدین کو کوارٹر فائنل مقابلے کے دوران گھٹنے کی چوٹ کا سامنا کرنا پڑا ۔ طبی ٹیم کے ذریعہ گھٹنے کی چوٹ کی شدت کا اندازہ لگانے کے بعد، بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے جمعہ کے روز ہونے والے سیمی فائنل مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت نے عالمی چمپئن شپ میں اپنی مہم کا اختتام تین کانسے کے تمغوں کے ساتھ کیا، جو اس عالمی ایونٹ میں ملک کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ ہندوستان نے عالمی چمپئن شپ کی تاریخ میں اب تک کل 10 تمغے جیتے ہیں جن میں ایک چاندی اور نو کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ پہلی بار ورلڈ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے حسام الدین (57 کلوگرام) کا مقصد ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی شرکت میں کامیابی کے ساتھ فائنل تک رسائی حاصل کرنا لیکن وہ گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے سیمی فائنل سے دستبرداری کے بعد کانسے کے تمغے پر اکتفا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details