سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ اپنے پہلے عالمی چیمپئن شپ تمغے کی تصدیق کرنے کے لئے نکہت نے انگلینڈ کی چارلی سیان ٹیلر ڈیوسن کے خلاف 5-0 سے شاندار جیت حاصل کی، جبکہ منیشا نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں منگولیا کی نامون مونکھورکو4-1 کے فرق سے ہرایا۔ تلنگانہ کی 25 سالہ باکسر نکہت نے ایک بار پھر اپنی تکنیکی بالادستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال کے ٹورنامنٹ میں 52 کلوگرام ویٹ زمرہ کے کوارٹر فائنل میں موثر جیت کے ساتھ ملک کوپہلا تمغہ دلایا۔ IBA Women's World Boxing Championship
نکہت کے جارحانہ ارادے نے ڈیوسن کے لیے کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ پورے میچ میں بھارتی کھلاڑی کنٹرول میں نظر آئیں۔ سیمی فائنل میں نکہت کا مقابلہ برازیل کی کیرولین ڈی المیڈا سے ہوگا۔ ڈی المیڈا نے 2018 کامن ویلتھ گیمز میں سلورمیڈلسٹ آئرلینڈ کی کارلی میکنول کو یک طرفہ انداز میں شکست دی۔ اسی طرح منیشا کا سامنا اٹلی کی ارما ٹیسٹا سے ہوگا، جنہوں نے ایک اور کوارٹر فائنل میں ازبکستان کی سیتورا تردی بیکووا کو 4-1 سے ہرایا۔ Nikhat Zareen and Manisha Assure India of Medals