اردو

urdu

ETV Bharat / sports

World Cup 2023 عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کا شاندار آغاز، انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست - آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بری طرح شکست دے دی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دو شاندار سنچریاں اسکور کی گئیں۔ دونوں سنچریاں نیوزی لینڈ کے اسٹار کھلاڑی ڈیون کونوے اور راچن رویندرا نے بنائی ہیں۔

عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کا شاندار آغاز
عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کا شاندار آغاز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 9:10 PM IST

حیدرآباد: بھارت کی میزبانی میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز طوفانی انداز میں ہوا ہے۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جمعرات (5 اکتوبر) کو ہونے والے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف ملا تھا۔ جواب میں کیوی ٹیم صرف 36.2 اوورز میں 9 وکٹوں سے جیت گئی۔

نیوزی لینڈ نے 2019 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا جس میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ ایسے میں 4 سال بعد کیوی ٹیم نے انگلینڈ سے شکست بدلہ بھی لے لیا ہے۔ 2019 کے فائنل میں، میچ اور پھر سپر اوور ٹائی ہونے کے بعد، انگلینڈ کو باؤنڈری گنتی کے اصول کا استعمال کرتے ہوئے فاتح قرار دیا گیا۔

لیکن 4 سال بعد ان دونوں ٹیموں کے درمیان اس ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ اس میں کین ولیمسن نہیں کھیلے اور ان کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم نے کمان سنبھالی۔ میچ میں لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی اور روہت کی کپتانی کا موازنہ نہیں: کوچ کیشو بنرجی

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 50 اوور کے اس میچ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 282 رنز بنا سکی۔ ٹیم کی جانب سے جو روٹ نے 86 گیندوں پر سب سے زیادہ 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان جوس بٹلر نے 43 اور جونی بیرسٹو نے 33 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2-2 کامیابیاں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 283 رنز کا ہدف ملا تھا۔ جواب میں ٹیم نے پہلی وکٹ صرف 10 رنز پر ول ینگ کی صورت میں گنوا دی۔ لیکن اس کے بعد ڈیون کونوے اور راچن رویندرا نے چارج سنبھال لیا اور انگلینڈ کے گیند بازوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔ پہلے دونوں نے اپنی ففٹی مکمل کی۔ اس کے بعد دونوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی اسکور کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details