اردو

urdu

By

Published : Nov 22, 2022, 10:08 AM IST

ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 نیدرلینڈز نے سینیگال کو دو صفر سے شکست دے دی

نیدرلینڈز اور افریقی چمپین سینیگال کے درمیان کھیلے گئے میچ کو نیدرلینڈز نے 2۔0 سے جیت لیا۔ سینیگال کے اہم کھلاڑی ساڈیو مانے انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بائرن میونخ کی طرف سے کھیلنے والے مانے کی کمی میچ میں صاف نظر آ رہی تھی۔ Netherlands Beat Senegal

Netherlands Beat Senegal
نیدرلینڈز نے سینیگال کو دو صفر سے شکست دے دی

دوحہ: قطر فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں پیر کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 2-0 سے شکست دی۔ میچ کے 84ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے کوڈی گیکپو نے گیند کو گول میں پہنچاکر نیدرلینڈز کی جانب سے پہلا گول کیا۔ سینیگال نے میچ کے آخری لمحات میں نیدرلینڈز کا سکور برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ میچ کے 87ویں منٹ میں پاپے گوئے نے سینیگال کے لیے گیند کو گول میں بھیجنے کی کوشش کی، لیکن نیدرلینڈ کے گول کیپر اینڈریز نوپرٹ نے گول بچا لیا۔ اضافی وقت میں نیدر لینڈز نے مزید ایک گول کیا۔ یہ گول میچ کے آخری لمحات میں ہوا۔ Netherlands Beat Senegal

سینیگال افریقی چیمپئن ہے۔ سینیگال کے اہم کھلاڑی ساڈیو مانے انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔ بائرن میونخ کی طرف سے کھیلنے والے مانے کی کمی میچ میں صاف نظر آ رہی تھی۔ سینیگال کی فارورڈ لائن نے ہالینڈ پر کئی حملے کیے لیکن گول کیپر اینڈریز نوپرٹ نے قومی ٹیم کے لیے اپنے پہلے ہی میچ میں تین شاندار سیو کیے۔ اس قبل انگلیند اور ایران کے درمیان کھیلے گئے میچ کو انگلینڈ نے باآسانی 2۔6 سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details