اردو

urdu

ETV Bharat / sports

SAFF Womens Championship بھارت پہلی بار سیف خواتین چمپئن شپ سے باہر - نیپال بمقابلہ انڈیا ویمنز فٹ بال ٹیم

سیف خواتین چیمپئن شپ 2022 میں نیپال سے ہارنے بعد بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم باہر ہو گئی ہے۔ Nepal Beat India Womens Football Team

بھارت پہلی بار سیف خواتین چمپئن شپ سے باہر
بھارت پہلی بار سیف خواتین چمپئن شپ سے باہر

By

Published : Sep 17, 2022, 7:52 AM IST

کاٹھمنڈو: بھارتی خواتین کی فٹ بال ٹیم جمعہ کو سیمی فائنل میں میزبان نیپال کے ہاتھوں 0-1 سے ہارنے کے بعد سیف خواتین چیمپئن شپ 2022 سے باہر ہو گئی۔ کاٹھمنڈوکے دشرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے گول رشمی کماری گھشنگ نے کیا۔ نیپال نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، حالانکہ ہندوستانی ڈفینڈر سویٹی دیوی اور منیسا پنا خطرے سے چوکنا رہیں اور میزبانوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ India Out of SAFF Women's Championship 2022

بھارت کو گول کرنے کا پہلا موقع 12ویں منٹ میں ملا جب رینو مخالف باکس میں پہنچی لیکن نیپال کی کپتان اور گول کیپر انجیلا سبا نے اپنی لائن سے باہر آنے کے بعد گول کو روک دیا۔ نیپال نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں برتری حاصل کی جب رشمی نے پریتی رائے کے کراس کی مدد سے گیند کو باٹم کارنر میں پہنچایا۔ یہ برتری فیصلہ کن ثابت ہوئی اور نیپال نے میچ ایک۔صفر سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: SAFF Women's Championship بنگلہ دیش نے بھارت کو تین صفر سے شکست دی

اس شکست کے ساتھ ہی بھارت ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (سیف) ویمنز چیمپئن شپ 2022 سے باہر ہوگیا۔ بھارت نے 1993 سے اب تک منعقد ہونے والے اس مقابلے کے تمام آٹھ مقابلے جیتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان سیمی فائنل میچ ہارنے کے بعد مقابلے سے باہر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ نیپال سے شکست سے پہلے بھارت کو بنگلہ دیش سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details