نئی دہلی: ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا Neeraj Chopra کو برمنگھم میں 28 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے بھارت کے 37 رکنی ایتھلیٹکس دستے میں شامل کیا گیا ہے Neeraj Chopra To Lead India's 37-Member Athletics Team۔ یہ اطلاع ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) نے جمعرات کو یہ دی۔
اے ایف آئی کے صدر عادل سمری والا نے کہا کہ انہیں دستے پر پورا بھروسہ ہے اور یہ ان گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ دستے میں نیرج چوپڑا، ڈی پی مانو اور روہت یادو کی شکل میں تین جیولن تھروورشامل کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی عبداللہ ابوبکر، پروین چتروال اور ایلڈہوزپال کی شکل میں تین ٹرپل جمپ کھلاڑیوں کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سمری والا نے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا، ’’ہم بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن سے درخواست کر رہے ہیں کہ ہمارا کوٹہ ایک ایک کرکے بڑھایا جائے اور کچھ ایتھلیٹس کے لیے پہچان حاصل کرنے میں مدد کی جائے۔‘‘ ہم نے گیمز سے قبل ان کی فٹنس اور فارم کو ثابت کرنے کے لیے چند مضامین کا انتخاب بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا، “شاٹ پٹر تاجندرپال سنگھ تور کو قازقستان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جبکہ اموز جیکب کو ان کی ریکوری اور فٹنس لیول کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈسکس تھروور نوجیت کور ڈھلون اور سیما انتل پونیا کے ساتھ ساتھ ہیمرتھروور سریتا سنگھ کو قازقستان یا کیلیفورنیا میں پرفارم کرنا ہوگا۔ ریس واکر بھاونا جاٹ کو اپنی فٹنس ثابت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ممالک میں ٹریننگ لے رہے اویناش سابلے، نیرج چوپڑا اور سیما انتل پونیا نے چنئی میں قومی بین ریاستی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت سے رعایت طلب کی تھی اورانہیں دی گئی۔
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہندوستانی ٹیم درج ذیل ہے: