اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Olympic Museum نیرج نے اپنا ٹوکیو اولمپک کا جیولن اولمپک میوزیم کے حوالے کیا - ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا

ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے ہفتہ کے روز اپنا ٹوکیو 2020 کا جیولین اولمپک میوزیم کو سونپ دیا۔ Neeraj Chopra Gifts Javelin To Olympic Museum

نیرج نے اپنا ٹوکیو اولمپک کا جیولن اولمپک میوزیم کے حوالے کیا
نیرج نے اپنا ٹوکیو اولمپک کا جیولن اولمپک میوزیم کے حوالے کیا

By

Published : Aug 28, 2022, 7:18 AM IST

لوسان: بھارت کے ایتھلیٹ اور ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے ہفتہ کے روز اپنا ٹوکیو 2020 کا جیولین اولمپک میوزیم کو سونپ دیا۔ اس موقع پر بھارت کے پہلے اولمپک گولڈ میڈلسٹ شوٹر ابھینو بندرا بھی موجود تھے۔ نیرج اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے بھارتی ہیں۔ اس سے پہلے، بندرا نے بیجنگ 2008 میں طلائی تمغہ جیتنے والی رائفل کو اولمپک میوزیم کو سونپ دیا تھا۔ Neeraj Chopra Gifts Javelin To Olympic Museum

نیرج نے اپنے جیولن میوزیم کے حوالے کرتے ہوئے کہا، ''میں اس موقع کے لیے شکر گزار ہوں۔ اولمپک میوزیم کی باوقار گیلری ایک ایسی جگہ ہے جہاں اولمپک کی تاریخ نمائش کے لیے رکھی گئی ہے، اور یہاں آنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ دوسروں کو متاثر کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے قابل فخر لمحہ ہے"۔

آئی او سی ایتھلیٹس کمیشن کے رکن، بندرا نے کہا، "اس لمحے کا مشاہدہ کرنے اور نیرج کے ساتھ اس کا اشتراک کرنے کا موقع پانا خوشی کی بات ہے۔ ٹوکیو میں نیرج کے کارنامے سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہيں اور مجھے خوشی ہے کہ اس کا جیولن اب میری رائفل کے ساتھ اولمپک میوزیم میں ہے"۔

یہ بھی پڑھیں: Neeraj Chopra Makes History نیرج چوپڑا نے تاریخ رقم کی، ڈائمنڈ لیگ میٹ کا خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی

واضح رہے کہ جیولین تھرو چیمپیئن نیرج چوپڑا نے جمعہ کے روز ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔ اس بار وہ ڈائمنڈ لیگ میٹ کا خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے۔ اس کے علاوہ نیرج چوپڑا 7 اور 8 ستمبر کو زیورخ میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں بھی پہنچ گئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بھارتی ہیں۔ مزید انہوں نے ہنگری کے بڈاپیسٹ میں ہونے منعقد ہونے والے سنہ 2023 کے عالمی چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔ Neeraj Chopra Makes History

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details