اردو

urdu

ETV Bharat / sports

معروف باسکٹ بال کھلاڑی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک - ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی کوبے بریانٹ اور انکی تیرہ سالہ بیٹی کیلیفورنیا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے شکار ہوگئے۔

NBA legend Kobe Bryant dies in helicopter crash
کوبے بریانٹ اور انکی بیٹی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

By

Published : Jan 27, 2020, 8:44 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:48 AM IST

امریکی باسکٹ بال کے کوبے بریانٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا ماریا اونور بریانٹ کے علاوہ دیگر 9 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے شکار ہوگئے، یہ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ۔ ہیلی کاپٹر کالاباس کی پہاڑیوں میں گرکر تباہ ہوگیا۔

معروف باسکٹ بال کھلاڑی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک

ذرائع کے مطابق بریانٹ اور اس کی بیٹی کو اتوار کی سہ پہر میں ہونے والے باسکٹ بال کھیل کے لئے تھاوزنڈ اوکس میں واقع ممبا اسپورٹس اکیڈمی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی کوبے بریانٹ

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف الیکس ولانویوا نے بتایا کہ پائلٹ سمیت نو افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے حادثہ کے بعد تمام لوگ ہلاک ہوگئے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے چیف ڈیرل اوسبی نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکا۔

باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی کوبے بریانٹ

لاس اینجلس کاؤنٹی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن ٹونی امبرینڈا نے بتایا کہ ان کو فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر نے پریشانی کا کوئی اشارہ دیا تھا یا نہیں۔

اس سے قبل فیڈرل فضائیہ ایڈمنسٹریشن نے کہا تھا کہ حادثے کے وقت ایس- 76 ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریانٹٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوفناک حادثہ قرار دیا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹویٹ

سابق صدر براک اوباما نے بریانٹ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں لیجنڈ آن دی کورٹ کہا۔

براک اوباما کا ٹویٹ

اکتالیس سالہ بریانٹ نے لاس اینجلس لیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے 20 سالہ طویل کیریئر میں پانچ قومی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details