پونے:فینسنگ فیڈریشن آف انڈیا (ایف اے آئی) کے صدر ستیج پاٹل نے کہا کہ مہاراشٹر فینسنگ ایسوسی ایشن اور ڈی وائی پاٹل انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام چمپئن شپ کا انعقاد شری شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس مہلونگے بالی واڑی میں کیا جائے گا۔ اس چیمپئن شپ کا انعقاد مرد اور خواتین دونوں کے لیے فائنل ، اے پی اور سیبر سمیت تین شعبوں میں ہوگا، فینسر اس چیمپئن شپ میں انفرادی اور ٹیم خطاب کے لیے مقابلہ کریں گے۔
پاٹل نے بتایا کہ قومی چمپئن شپ کا سب سے بڑے توجہ کا مرکز ایک اسٹار فینسر سی اے بھوانی دیوی کی خاتون انفرادی سیبر ایونٹ میں شرکت ہوگی، جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا۔ انفرادی چیمپئن شپ کا آغاز پول راؤنڈز سے ہوگا۔ جبکہ ٹیم ایونٹ کا آغاز ٹاپ 32 حریفوں سے ہوگا۔ پاٹل نے کہا ’’ہم تلوار بازی کے لیے جدید ترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے ہر فینسر کو ماہرین سے مشاورت کے بعد خصوصی خوراک اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی جائے گی۔