اردو

urdu

ETV Bharat / sports

قومی کھیل ایوارڈ کی تقریب آن لائن ہوگی - میجر دھیان چند

وزارت کھیل کی جانب سے کہا کہ رواں برس کھیل ایوارڈ کی تقریب آن لائن منعقد کی جائے گی اورتقریب کے دن ہی صبح میں ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

sports award
sports award

By

Published : Aug 18, 2020, 6:28 PM IST

کھیل ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ کھیل رتن ایوارڈ کی تقریب آن لائن ہوگی۔

قومی ایوارڈ 29 اگست کو یوم کھیل کے موقع پر دیئے جاتے ہیں ہیں جو ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کا یوم پیدائش ہوتا ہے۔

وزارت کھیل کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق رواں برس ایوارڈ کی تقریب آن لائن منعقد ہوگی اور ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان اسی صبح کیا جائے گا۔

sports award

اس دوران مشہور نشانے باز جسپال رانا کے نام کا اعلان وزارت کھیل کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی نے دروناچاریہ ایوارڈ کے لیے کیا ہہے۔

جسپال رانا کا نام گزشتہ برس قومی رائفل ادارے نے بھیجا تھا لیکن انہیں یہ ایوارڈ نہیں دیا گیا تھا جس پر کافی تنازع ہوا تھا۔

ایشیائی کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح جسپال رانا نے منو بھاکر، سوربھ چودھری اور انیش بھانوالا جیسے بین الاقوامی نشانے بازوں کو تیار کیا ہے۔

زرائع کے مطابق جسپال رانا کے علاوہ ہاکی کوچ رمیش پٹھنیا، جوڈ فیلکس اور کلدیپ پٹھنیا کے نام بھی بھیجے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details