اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نریندر بترا کا شاندار استقبال - IOC

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے رکن منتخب ہونے والے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر ڈاکٹر نریندر بترا کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

نریندر بترا

By

Published : Jul 2, 2019, 9:20 PM IST

اس موقع پر ہاکی انڈیا کے صدر مشتاق محمد، بھارتی کشتی فیڈریشن کے نائب صدر بھولا ناتھ، ووشو فیڈریشن آف انڈیا کے سیکریٹری محمد سہیل، دہلی اولمپک یونین کے سیکریٹری سریش شرما، انڈین کھوکھو فیڈریشن کے سیکریٹری کے کے تیاگی اور انڈین سائیکلنگ یونین کے سیکریٹری اونکار سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

بترا کے استقبال کے لیے متعدد کھیل فیڈریشنز کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ نریندر بترا کو سوئٹزرلینڈ میں ہوئے آئی او سی کے 134 ویں سیشن میں 62 میں سے 58 ووٹوں کے ساتھ آئی او سی کا رکن منتخب کیا گیا تھا، وہ ان 10 ارکان میں شامل تھے جن کے ناموں کی آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے سفارش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details