لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی پر حکومتی اتحادی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ن لیگ نجم سیٹھی پی پی ذکا اشرف کو اس عہدے پر دیکھناچاہتی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعیناتی پر حکومتی اتحادی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے- ن لیگ نجم سیٹھی پی پی ذکا اشرف کو پاکستان کرکٹ کے اس طاقتور عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب سے قبل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں جلد چیئرمین کے الیکشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی پیٹھ تھپتھپا کر امیدوار بھی نامزد کر دیا۔اس معاملے پر ٹوئسٹ اس وقت آیا جب اتحادی جماعت پیپلز پارٹی ہی ن لیگ کے مدمقابل آگئی۔