اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشیائی 2022 پیرا کھیل کا میسکٹ اور سلوگن جاری - ایشیائی 2022 پیرا کھیل کا میسکٹ اور سلوگن جاری

دنیا جہاں ایک طرف خطرناک کورونا وائرس کے خطرے سے خوف میں ہے وہیں چین کے هانگزو شہر میں ہونے والے ایشیائی 2022 پیرا کھیلوں کا سرکاری میسکٹ اور سلوگن پیر کو جاری کر دیا گیا۔

ایشیائی 2022 پیرا کھیل کا میسکٹ اور سلوگن جاری
ایشیائی 2022 پیرا کھیل کا میسکٹ اور سلوگن جاری

By

Published : Mar 24, 2020, 9:06 PM IST


ایشیائی پیرا کھیل کا میسکٹ میں وہیل چیئر پر ایک کھلاڑی کو دکھایا گیا ہے جو آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس کا سلوگن دلوں کا ملنا، سپنوں کا چمکنا (هرٹس میٹ ، ڈریمز شائن) رکھا گیا ہے۔

ایشیائی 2022 پیرا کھیل کا میسکٹ اور سلوگن جاری
ایشیائی پیرا گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور هانگزو شہر کے نائب میئر چن ویكياگ نے اس موقع پر کہاکہ یہ نعرہ چمک، اتحاد، بہتری اور خیالات کے شئیر کے تصور کو ملا کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ سلوگن ایشیائی پیرا کھیل کے اہم پیغام کی عکاسی کرتا ہے۔
ایشیائی 2022 پیرا کھیل کا میسکٹ اور سلوگن جاری
ایشیائی پیرالمپك کمیٹی کے چیئرمین ماجد رشید نے نئے سلوگن اور میسکٹ کو لے کر کہاکہ کھیلوں کی تقریب میں ابھی دو سال کا وقت ہے اور ابھی سے ہی سلوگن اور میسکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہم آرگنائزر کمیٹی کی کوششوں کو لے کر انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔ سلوگن اور میسکٹ دونوں ہی انتہائی مثبت اور شاندار ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایشیائی پیرا 2022 کھیل سال 2022 میں 9 سے 15 اکتوبر تک منعقد کیا جائے گا اور مقابلہ میں 22 مختلف طرح کے کھیل ہوں گے جس میں تقریبا 3000 پیرا کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details