لوزانے: بھارت کی نوجوان ہاکی کھلاڑی ممتاز خان کو 'ایف آئی ایچ رائزنگ فیمیل اسٹار آف دی ایئر 2021-22' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔ ایف آئی ایچ نے اطلاع دی کہ ممتاز نے بیلجیئم کی شارلٹ اینجلبرٹ کو صرف تین پوائنٹس سے شکست دی۔ ممتاز کو ووٹنگ کے بعد کل 32.9 پوائنٹس ملے جبکہ اینجلبرٹ 29.9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ نیدرلینڈ کی لونا فوک (16.9 پوائنٹس) تیسرےمقام پر رہیں۔ Mumtaz Khan Win FIH Rising Star of the Year Award
ممتاز نے جیت کے بعد کہا، ’’مجھے یہ یقین نہیں ہورہا ہے کہ میں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں پوری ٹیم کی محنت رنگ لائی ہے۔ میں اپنی جیت کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیتی ہوں۔ میرے خیال میں یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں نے پچھلے ایک سال میں تربیتی میدان میں کتنا پسینہ بہایا ہے، جس سے مجھے ایک بہتر کھلاڑی بننے میں مدد ملی ہے۔ ،انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا صرف آغاز ہے۔ میں سیکھنے کا عمل جاری رکھوں گی اور اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتی رہوں گی۔ ،
ممتاز نے ایف آئی ایچ جونیئر ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں بین الاقوامی ہاکی کے دروازے پر دستک دی، جہاں ان کے منفرد انداز اور گول کرنے کی صلاحیت نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ وہ جونیئر ورلڈ کپ میں آٹھ میچوں میں چھ گول کے ساتھ ہندوستان کی بہترین کھلاڑی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں بھی تیسرے نمبر پر تھیں۔