اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ممبئی: بادبانی کشتیوں کا دلچسپ مقابلہ

یوں تو ممبئی میں بحیرہ عرب اپنی موجوں اور سرد ہواؤں کے لیے مشہور ہے اور انہیں موجوں میں ان دنوں سیل انڈیا مقابلے کے دوران یہاں کا منظر اپنے آپ میں ایک الگ کشش رکھتا ہے۔

بادبانی کشتیوں کا مقابلہ
بادبانی کشتیوں کا مقابلہ

By

Published : Dec 6, 2019, 9:20 PM IST

یہ مقابلی بادبانی کشتیوں کا ہے اور اس میں سمندر میں ہر طرف بادبانی کشتیاں نظر آتی ہیں۔ رنگ برنگی، انواع و اقسام کی بادبانی کشتیوں کا دلفریب نظارہ قابل دید ہوتا ہے جو عوام کی دلچسپی کا باعث ہے۔

بھارتی بحریہ کے زیر اہتمام ہر برس سیل انڈیا کے نام سے بادبانی کشتیوں کی یہ چیمپیئن شپ بحیرہ عرب میں منعقد ہوتی ہے، اس کا مقصد ملکی و غیر ملکی سطح پر اس کھیل کو فروغ دینا ہے۔

بادبانی کشتیوں کا مقابلہ، ویڈیو

سیل انڈیا چیمپیئن شپ 2019 میں ساڑھے تین سو سے زائد کشتی رانوں نے حصہ لیا جس میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں جنہیں 17 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سیل انڈیا چیپیئن شپ میں بین الا قوامی شرت یافتہ 5 ججوں پر مشتمل ٹیم کو منتخب کیا گیا ہے۔

بادبانی کشتی کے اس کھیل کی شروعات ممبئی سے ہی ہوئی تھی لیکن حیرانی اس بات کی ملک کے الگ الگ یا ان حصوں میں جہاں سمندر کا وجود ہی نہیں ہے وہاں یہ کھیل مقبول ہوا ہے لیکن جس شہر نے اس بادبانی کشتی کے کھیل کو متعارف کرایا وہاں کے نوجوان اس کھیل سے شاید واقف ہی نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details