اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ultimate Kho Kho ممبئی اور اڈیشہ کو ملی پہلی جیت - الٹیمیٹ کھو کھو میں چنئی کو شکست

اوڈیشہ جگرناٹس نے چنئی کوئیک گنز کے لئے پہلی جیت کا انتظار طویل کرتے ہوئے انہیں 43۔51 سے شکست دی۔ Odisha Juggernauts Beat Chennai in Kho Kho

ممبئی اور اڈیشہ کو ملی پہلی جیت
ممبئی اور اڈیشہ کو ملی پہلی جیت

By

Published : Aug 16, 2022, 8:33 AM IST

پونے:ممبئی کھلاڑیز نے الٹیمیٹ کھو کھو (یو کے کے) میں پیر کو راجستھان واریئرس کو ایک دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کی جبکہ چنئی کوئیک گنز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ Mumbai Khiladis Beat Rajasthan in Ultimate Kho Kho

ممبئی نے دن کے پہلے میچ میں راجستھان کو 53-41 سے شکست دی۔ واریئرس سیزن کا اپنا پہلا گیم کھیلتے ہوئے ممبئی کے سامنے کمتر رہی، جو یقیناً کھیل کے تمام شعبوں میں بہتر تھی۔ پہلے ہاف میں پیچھے رہنے کے بعد راجستھان کے لیے واپسی کرنا ہمیشہ مشکل ہونے والا تھا۔ اگرچہ واریئرز نے دوسری اننگز میں بہت بہتر کھیل پیش کیا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ممبئی نے بالآخر 12 پوائنٹس کے فرق سے جیت حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:Ultimate Kho Kho کھو کھو کھیل کا مٹی سے میٹ تک کا سفر

دوسری طرف اوڈیشہ جگرناٹس نے چنئی کوئیک گنز کے لئے پہلی جیت کا انتظار طویل کرتے ہوئے انہیں 51-43 سے شکست دی۔ اس سے قبل چنئی کو یو کے کے پہلے دن تیلگو واریئرس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چنئی نے ایک بار پھر میچ کو پہلے ہاف میں ہاتھ سے پھسلنے دیا۔ اوڈیشہ کو پہلی اننگز کے اختتام پر 24-21 کی برتری حاصل تھی، اس نے آٹھ پوائنٹس کے فرق سے جیت حاصل کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details