اردو

urdu

ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2030 مراکش فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے بولی میں شامل ہوگا - مراکش فیفا ورلڈ کپ 2030 کے لیے بولی لگائے گا

مراکش 2030 مینز فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے اسپین اور پرتگال کی بولی میں شامل ہوگا۔ اس سے قبل مراکش پانچ مرتبہ بولی لگا چکا ہے لیکن اسے میزبانی حاصل نہیں ہو پائی۔ Morocco To Bid for Fifa World Cup 2030

فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی میں شامل ہوگا مراکش
فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی میں شامل ہوگا مراکش

By

Published : Mar 15, 2023, 12:37 PM IST

رباط:مراکش کے سلطان محمد ششم نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فیفا ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے اسپین اور پرتگال کے ساتھ مشترکہ بولی لگائے گا۔ سلطان نے کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف) کے نام ایک پیغام میں کہا کہ یہ مشترکہ بولی افریقہ اور یورپ، شمالی اور جنوبی بحیرہ روم، افریقی، عرب اور یورو بحیرہ روم دنیا کو ایک ساتھ لے کر آئے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہم میں بہترین کو سامنے لائے گا جو ٹیلنٹ، تخلیقی صلاحیت، تجربے اور وسائل کا ایک حقیقی امتزاج ہوگا۔ یہ پیغام سلطان نے روانڈا کے کیگالی میں منگل کے روز سی اے ایف آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ 2022 کے موقع پر اپنے خطاب میں دیا۔

مراکش چھٹی بار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی لگانے جا رہا ہے، اس سے قبل وہ 1994، 1998، 2006، 2010 اور 2026 کے لئے ناکام کوشش کر چکا ہے۔ جون 2021 میں اسپین اور پرتگال اس بات کی وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ 2030 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے مشترکہ بولی لگائیں گے۔ واضح رہے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی پہلی بار تین ملک ملکر کریں گے۔ اس ورلڈ کپ میں کُل 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 2026 ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا۔ بتا دیں کہ 2022 فیفا ورلڈ کپ قطر میں کھیلا گیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا خطاب ارجنٹینا نے اپنے نام کیا۔ ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details