ہنگری سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ تیراک کرسٹوف ملک نے جنوبی کوریا کے گوانزو میں جاری فینا عالمی تیراکی چیمپیئن شپ میں میں مردوں کی 200 میٹر بٹر فلائی تیراکی میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغے پر قبضہ کیا۔
کرسٹوف ملک نے ایک منٹ پچاس سیکنڈ میں یہ ریس مکمل کی جبکہ دنیا کے عظیم تیراک کہلانے والے امریکہ کے مائیکل فلپس نے سنہ 2009 میں روم منعقد 200 میٹر بٹر فلائی تیراکی مقابلے میں ایک منٹ 51 سیکنڈ میں یہ ریس مکمل کی تھی۔