اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں جو ملک میں نسلی امتیاز کے خلاف ہیں' - لیجنڈ جارڈن

لیجنڈ جارڈن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ 'میں بہت غمزدہ، انتہائی مایوس اور ناراض ہوں۔ میں سبھی کا غصہ، درد اور مایوسی سمجھ سکتا ہوں۔ میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں جو ملک میں نسلی امتیاز کے خلاف ہیں۔ بس اب بہت ہو گیا۔'

فلائیڈ کی موت سے باسکٹ بال لیجنڈ جارڈن مایوس
فلائیڈ کی موت سے باسکٹ بال لیجنڈ جارڈن مایوس

By

Published : Jun 1, 2020, 10:29 PM IST

باسکٹ بال کلب شارلٹ هورنٹس کے مالک اور باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن نے امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت پر گہرا افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جارج کی موت سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور وہ انتہائی غصے میں ہیں۔'

افریقی امریکی جارج فلائیڈ کی دراصل گزشتہ ہفتے منيپولس میں پولیس حراست کے دوران موت ہو گئی تھی جس کے بعد امریکہ کے کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرہ ہوا۔

لیجنڈ جارڈن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ 'میں بہت دکھی ہوں اور انتہائی مایوس اور ناراض ہوں۔ میں سب کا غصہ، درد اور مایوسی سمجھ سکتا ہوں۔ میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں جو ملک میں نسلی امتیاز کے خلاف ہیں۔ بس اب بہت ہو گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میرے پاس اس کا حل نہیں ہے لیکن ہم سب کی مشترکہ آواز اس کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمیں تقسیم کرنے والے نا اہل ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی بات ماننی چاہئے اور ہمدردی اور اپنائیت دکھانی چاہئے اور کبھی بھی بے تکی بیدردی سے منہ نہیں موڑنا چاہئے۔ ہمیں ناانصافی کے خلاف پرامن اظہار جاری رکھنے اور ردعمل کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو حل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو انصاف کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں جارج فلائیڈ کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور ان لوگوں کے تئیں بھی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جن کی نسل پرستی اور ناانصافی کی وجہ سے موت ہو گئی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details