اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شہیدوں کی یاد میں میراتھن ریس - النور مسجد

رواں برس مارچ کے مہینے میں نیوزی لینڈ کی النور مسجد پر ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ایک میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔

شہیدوں کی یاد میں میراتھن ریس

By

Published : May 20, 2019, 11:02 AM IST

Updated : May 20, 2019, 11:49 PM IST

تفصیلات کے مطابق یہ ریس النور مسجد کے سامنے بنے پارک سے شروع ہوئی تھی جو 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ختم ہوئی۔

اس ریس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا اور ایک مرتبہ پھر سے بھائی چارگی کا ثبوت پیش کیا۔

اس ریس کو کرائسٹ چرچ کے اسٹیفن گراہم نے جیت لیا ۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ یہ ریس 50 کلومیٹر پر مشتمل ہوگی لیکن ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 تھی تو میں نے ایک کلو میٹر کی اضافی دوڑ لگائی۔

اسٹیفن کے اس کارنامے کو انتظامیہ نے کافی سراہا۔

Last Updated : May 20, 2019, 11:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details