اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Men's Hockey World Cup 2023 چلی کی جدوجہد کے باوجود شکست

نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں ہفتہ کو سیم ہیہا کے دو گول کی بدولت پول سی کے مقابلے میں چلی کو 3-1 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔men's hockey world cup 2023

چلی کی جدوجہد کے باوجود شکست
چلی کی جدوجہد کے باوجود شکست

By

Published : Jan 14, 2023, 8:00 PM IST

رورکیلا:برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سام لین (10ویں) اور سیم ہیہا (12ویں، 19ویں منٹ) نے گول کئے۔ دوسرے ہاف میں چلی نے مضبوطی سے واپسی کرکے گیند پر قبضہ برقرار رکھا، حالانکہ اگناسیو کونٹراڈو (50ویں منٹ) کے علاوہ کوئی بھی اس کے لیے گول نہیں کر سکا۔

چلی نے اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنا ایک ڈراؤنے خواب کی طرح شروع کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ہی منٹ سے ان کے کمزور دفاع پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ چلی نیوزی لینڈ کے پہلے حملے کو روکنے میں کامیاب رہی لیکن 10ویں منٹ میں گول کرکے لین نے بلیک اسٹکس کو برتری دلادی۔

جاری۔یواین آئی۔ ظ ا

چلی کی مشکلات یہاں بھی ختم نہیں ہوئیں اور ہیہا نے دو منٹ بعد ہی فیلڈ گول کے ذریعے نیوزی لینڈ کی برتری کو دگنا کردیا۔ چلی کو دوسرے کوارٹر کے آغاز میں دو پنالٹی ملے لیکن وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔ اس دوران نیوزی لینڈ نے اپنا حملہ جاری رکھا اور ہیہا نے 19ویں منٹ میں سائمن چائلڈ کے شاندار پاس کے بعد اپنا دوسرا گول کیا۔

صرف 30 منٹ میں تین گول سے پیچھے رہنے کے بعد، چلی نے دوسرے ہاف میں گیند پر 70 فیصد سے زیادہ قبضہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے کھیل کو بہتر کیا۔ چلی نے تیسرے کوارٹر میں دو پنالٹی کارنر حاصل کیے، حالانکہ انہیں ورلڈ کپ میں اپنا پہلا گول کرنے کے لیے چوتھے کوارٹر تک انتظار کرنا پڑا۔

میچ کے 50ویں منٹ میں چلی کی فارورڈ لائن گیند نیوزی لینڈ کے ڈی میں داخل ہوئی۔ کیوی گول کیپر لیون ہیورڈ گیند کو روکنے کے لیے آگے آئے لیکن کونٹارڈو نے انھیں چکمہ دے کر گول کیا۔ ریفری نے بیک اسٹک کے امکان کی جانچ کے لئے ٹی وی ریفری جنہوں نے اس گول کو ویلڈ قرار دیا اور کونٹارڈو ورلڈ کپ میں چلی کے پہلے گول اسکورر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Hockey World Cup 2023 انگلینڈ نے ویلز کو سے شکست دی

چلی نے میچ کے اختتام سے قبل ایک اور پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن اسے دو گول کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ پول سی میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ اس پول کا دوسرا میچ آج ہالینڈ اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یواین آئی۔ م س

ABOUT THE AUTHOR

...view details