اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہریانہ کے تین کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد - خاتون پہلوان ساکشی ملک کے نام کی بھی سفارش

ہریانہ کی شوٹر منو بھاکر، باکسر منیش کوشک اور کبڈی کھلاڑی دیپک نواس ہڈا کو ارجن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ہریانہ کے تین کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد
ہریانہ کے تین کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد

By

Published : Aug 21, 2020, 7:33 PM IST

چندی گڑھ ارجن ایوارڈ 2020 کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جن 28 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں ہریانہ کے تین کھلاڑیوں کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ارجن ایوارڈ کے لیے ہریانہ کے ان تین کھلاڑیوں کے علاوہ خاتون پہلوان ساکشی ملک کے نام کی بھی سفارش کی گئی تھی۔

ہریانہ کے تین کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد

منو بھاکر کا تعلق ہریانہ کے جھجر ضلع کے گوریا گاؤں سے ہے لیکن بیٹی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے ملازمت چھوڑ دی تھی۔

منو بھاکر نے آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ -2017 میں ملک کے لیے 10 میٹر ایئر پستول ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس وقت ، 17 سالہ منو نے جونیئر ورلڈ ریکارڈ اسکور 244.7 کے ساتھ یہ تمغہ جیتا تھا۔

شوٹر مون بھاکر

مارچ 2018 میں سڈنی میں منعقدہ جونیئر ورلڈ کپ میں چار گولڈ جیتے۔

اپریل 2018 میں گولڈ کوسٹ میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ جیتا تھا۔

آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ -2018 میں ، ملک کے لیے 10 میٹر ایئر پستول ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔

اس کے علاوہ ، انہوں نے 2019 میں منعقدہ تین مختلف مقابلوں میں تین طلائی تمغے جیتے۔

ارجن ایوارڈ کی فہرست میں باکسر منیش کوشک کا نام بھی شامل ہے، اولمپک میں کوالیفائی کرنے والے منیش کوشک کا تعلق بھیوانی کے دیوسر گاؤں سے ہے۔

باکسر منیش کوشک

بھارتی کبڈی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی دیپک نواس ہڈا کا تعلق روہتک کے چماریا گاؤں سے ہے، جب وہ چار سال کے تھے تو ماں کا انتقال ہوگیا، والد ایک چھوٹے کسان تھے، دن بھر محنت مزدوری کر کے گھر کے اخراجات پورا کرتے تھے۔

دیپک نواس ہڈا بھارتی ٹیم کا حصہ تھے جس نے سنہ 2016 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ بھارت نے فائنل میں ایران کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔

ہڈا نے بھارتی ٹیم میں اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 2016 کے ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران کیا۔ اس سے قبل انہوں نے پرو کبڈی لیگ میں کھیلنا شروع کر دیا تھا۔

کبڈی کھلاڑی دیپک نیواس ہڈا

ہڈا ہریانہ ٹیم کے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں جنہوں نے سنہ 2014 میں پٹنہ میں سینئر قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details