اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کوچ نے مجھے اولمپکس کوالیفائر میچ ہارنے کے لیے کہا تھا: منیکا بترا - ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا

بھارتی ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا نے نیشنل کوچ سومیا دیپ رائے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ منیکا بترا کا الزام ہے کہ نیشنل کوچ نے ان سے مارچ میں اولمپک کوالیفائر میچ ہارنے کے لیے کہا تھا۔

بھارتی ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا
بھارتی ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا

By

Published : Sep 4, 2021, 6:25 PM IST

ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا نے الزام عائد کیا کہ نیشنل کوچ سومیادیپ رائے نے مارچ میں اولمپک کوالیفائر کے دوران ان سے ایک میچ ہارنے کے لیے کہا تھا اسی لیے انہوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سنگلز ایونٹ میں نیشنل کوچ کی مدد لینے سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا

ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے منیکا بترا نے اس بات کو خارج کیا کہ سومیادیپ رائے کی مدد لینے سے انکار کرنے پر انہوں نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

دنیا کی 56 ویں نمبر کی کھلاڑی منیکا بترا نے کہا کہ 'جس شخص نے ان سے میچ ہارنے کے لیے کہا تھا اگر وہ ان کے ساتھ بطور کوچ موجود ہوتا تو وہ میچ پر فوکس نہیں کر پاتیں۔

منیکا بترا نے ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا (ٹی ٹی ایف آئی) کے سکریٹری ارون بنرجی کو بھیجے گئے جواب میں کہا کہ 'آخری منٹ میں ان کے دخل سے پیدا ہونے والی رکاوٹ سے بچنے کے علاوہ نیشنل کوچ کے بغیر کھیلنے کے میرے فیصلے کے پیچھے ایک سنجیدہ وجہ تھی۔ کوچ نے مارچ 2021 میں دوحہ میں کوالیفیکیشن ٹورنامنٹ میں مجھ پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ اپنے ٹرینی کے خلاف میچ ہار جائے تاکہ وہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر سکے۔ مختصر طور پر مجھ سے میچ فکسنگ کے لیے کہا گیا۔

ارون بنرجی نے کہا کہ الزامات، سومیادیپ رائے کے خلاف ہیں انہیں جواب دینے دیں۔ پھر ہم مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ سومیادیپ رائے کامن ویلتھ گیمز کے ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ اور ارجن ایوارڈ یافتہ بھی ہیں۔

منیکا بترا نے کہا کہ 'میرے پاس اس واقعہ کے ثبوت ہیں جو میں مناسب وقت پر پیش کروں گی۔ مجھ سے میچ ہارنے کا کہنے کے لیے نیشنل کوچ میرے ہوٹل کے کمرے میں آئے اور مجھ سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی۔ غیر اخلاقی طور پر اپنے ٹرینی کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔

منیکا بترا نے کہا کہ 'میں نے ان سے کوئی وعدہ نہیں کیا اور فوری طور پر ٹی ٹی ایف آئی کو مطلع کیا۔ تاہم ان کے دباؤ اور دھمکیوں نے میرے کھیل پر اثر ڈالا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details