اردو

urdu

By

Published : Mar 21, 2023, 9:01 PM IST

ETV Bharat / sports

Mandhana Poor Performance: ویمنز پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں مندھانا کی ناقص کارکردگی

ویمنز پریمیئر لیگ 2023 کی مہنگی ترین کھلاڑی سمرتی مندھانا ٹورنامنٹ میں فلاپ ثابت ہوئیں اور کچھ خاص نہ کر سکیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور کو مندھانا کے 1 رن کے لیے تقریباً 2.28 لاکھ روپے کی قیمت ادا کرنی پڑی۔

اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا
اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا

نئی دہلی: ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کی سب سے خراب ٹیم کی بات کریں تو وہ ہے رائل چیلنجرز بنگلور، جس کی کپتان بائیں ہاتھ کی اسٹار اوپنر اسمرتی مندھانا ہیں۔ آر سیبی نے 13 فروری کو ویمنز پریمیئر لیگ کی کھلاڑیوں کی نیلامی میں مندھانا کو سب سے زیادہ 3.40 کروڑ میں خریدا۔ لیکن اسمرتی کی اپنے نام کے فارمیٹ ڈبلیو پی ایل 2023 میں کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ کچھ خاص نہیں کر سکیں۔ بتا دیں کہ اسمرتی مندھانا ویمنز پریمیئر لیگ 2023 کی سب سے مہنگی کھلاڑی ہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی کارکردگی ڈبلیو پی ایل 2023 میں سب سے کم رہی ہے۔ وہ 7 میچوں میں سے صرف 2 میچ جیت کر پلے آف سے باہر ہو گئی۔ کہیں نہ کہیں آر سی بی کی شکست کی وجہ خود کپتان مندھانا ہی بنیں ہیں کیونکہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ پہلی بار کھیلی جا رہی اس لیگ میں مندھانابلے سے اچھا مظاہرہ کریں گی، لیکن ہوا اس کے برعکس۔ مندھانا بلے بازی کے ساتھ ساتھ کپتانی میں بھی فلاپ ثابت ہوئیں۔ انہوں نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں 18.62 کی اوسط سے صرف 149 رنز بنائے۔ ان 8 اننگز میں ان کے اسکور 35، 23، 18، 4، 8، 0، 37 اور 24 تھے۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے کھلاڑیوں کی نیلامی میں اپنے بجٹ کا 28.33 فیصد صرف اسمرتی مندھانا پر خرچ کیا تھا اور انہیں 3.40 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ اسمرتی مندھانا ٹی 20 لیگ میں بجٹ فیصد کے لحاظ سے سب سے مہنگی کھلاڑی ہیں، لیکن ڈبلیو پی ایل 2023 میں مندھانا نے 8 میچوں میں صرف 149 رنز بنائے۔ اس کے مطابق اسمرتی مندھانا کے ایک رن کی قیمت رائل چیلنجرز بنگلور 2 لاکھ 28 ہزار 187 روپے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details