کوالالمپور: تجربہ کار بیڈمنٹن کھلاڑی سری کانت نے مردوں کے سنگلز میں ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اور انڈیا اوپن 2023 کے چیمپئن کنلاوت وٹیڈسرن کو 21-19، 21-19 سے شکست دی۔ عالمی نمبر 23 سری کانت پہلے گیم میں 1-8 اور دوسرے گیم میں 13-18 سے پیچھے تھے لیکن انہوں نے دونوں موقعوں پر شاندار واپسی کرتے ہوئے دنیا کے نمبر 5 کے کھلاڑی کنلاوت کو شکست دی۔
سری کانت کی اب تک کے چار میچوں میں کنلاوت وٹیڈسرن کے خلاف یہ پہلی جیت ہے۔ سری کانت کا مقابلہ جمعہ کو کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے کرسچن اڈیناٹا سے ہوگا۔
دریں اثنا، پرنے نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 500 ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے پرنے نے پری کوارٹر فائنل میں چین کے آل انگلینڈ چیمپئن لی شی فینگ کو 13-21 21-16 21-11 سے شکست دی۔ پرنے کا اگلا مقابلہ جمعہ کو جاپان کے کینتا نشیموتو سے ہوگا۔