برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کی جھولی میں مزید ایک میڈل کا اضافہ ہوا ہے۔ ویٹ لفٹر لوپریت سنگھ نے کُل 355 کلوگرام اٹھا کر کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ 109 کلوگرام زمرے مین کھیلنے اترے لوپریت نے اپنی تمام کوششوں کو کامیاب بنایا۔ رواں کامن ویلتھ میں یہ بھارت کا 14واں میڈل ہے۔ Lovepreet Singh Wins Bronze
Commonwealth Games 2022: لوپریت سنگھ نے جیتا کانسے کا تمغہ - ویٹ لفٹر لوپریت سنگھ
ویٹ لفٹر لوپریت سنگھ نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ Lovepreet Singh Bags Bronz

لوپریت سنگھ نے اسنیچ راؤنڈ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور تینوں کوششوں میں کامیاب ہوئے۔ اسنیچ راؤنڈ میں انہوں نے بالترتیب 157 کلوگرام، 161 کلوگرام اور 163 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اس کے بعد لوپریت نے کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں اپنی تینوں کوششوں میں بھی کامیابی حاصل کی اور بالترتیب 185 کلو گرام، 189 کلوگرام، 192 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اس طرح لوپریت نے کُل 355 کلوگرام وزن اٹھایا۔ Indian Weightlifter Lovepreet Singh
لوپریت سنگھ نے جب کلین اینڈ جرک کا آخری راؤنڈ مکمل کیا وہ ٹاپ پر تھے لیکن بعد میں دیگر کھلاڑیوں نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک موقع پر ٹاپ پر چل رہے لوپریت کھیل کے اختتام پر تیسرے نمبر پر آ گئے اور ان کے نام برانز میڈل رہا۔ اس میچ میں کیمرون کے کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 361 کلوگرام اسکور کیا۔ جبکہ سموا کے کھلاڑی نے 358 کلوگرام اسکور کیا۔