اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Lionel Messi Detained بیجنگ ایئرپورٹ پر لیونل میسی کو چینی پولیس نے حراست میں لیا - لیونل میسی چین میں

ارجنٹینا کے فٹبال اسٹار لیونل میسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کو پولیس نے چین کے بیجنگ ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔ میسی ارجنٹینا کے پاسپورٹ کے بجائے ہسپانوی پاسپورٹ پر سفر کر رہے تھے۔ Lionel Messi Detained By Chinese Police

بیجنگ ایئرپورٹ پر لیونل میسی کو چینی پولیس نے حراست میں لیا
بیجنگ ایئرپورٹ پر لیونل میسی کو چینی پولیس نے حراست میں لیا

By

Published : Jun 13, 2023, 12:51 PM IST

بیجنگ:ارجنٹینا کے تجربہ کار اور فٹبال کی دنیا کے مشہور کھلاڑی لیونل میسی سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہیں۔ لیونل میسی کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میسی کو بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یہ واقعہ چین کے بیجنگ ایئرپورٹ کا ہے۔ آخر چینی پولیس نے میسی کو کیوں روکا؟ رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی وائرل ہونے والی ویڈیو چین کے بیجنگ ایئرپورٹ کی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میسی فلائٹ سے اترے اور بیجنگ ایئرپورٹ پہنچے تو چینی پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔

میسی کے مداح یہ جاننے کے لیے پرجوش ہیں کہ چینی پولیس نے ایسا کیوں کیا؟ اس کے علاوہ میسی کے مداحوں نے بھی چینی پولیس کے ایسے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کیونکہ ویڈیو میں میسی کو بیجنگ ایئر پورٹ پر چاروں اطراف سے پولیس اہلکاروں نے گھیر لیا ہے۔ اسی لیے میسی کے مداحوں نے چینی پولیس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چینی پولیس نے لیونل میسی کو پاسپورٹ کی وجہ سے بیجنگ ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا۔ آئندہ 15 جون کو بیجنگ کے ورکرس اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے درمیان بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Lionel Messi میسی بارسلونا نہیں بلکہ میامی جائیں گے

لیونل میسی آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بیجنگ پہنچے تھے۔ لیکن اس سے پہلے یہ واقعہ 10 جون کو ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ اس دوران میسی ہسپانوی پاسپورٹ پر سفر کرتے ہوئے پائے گئے۔ میسی کے ہسپانوی پاسپورٹ پر چین کا کوئی ویزا نہیں تھا۔ اسی لیے چین کی بارڈر پولیس میسی کو ایئرپورٹ پر روک کر اسی حوالے سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔ اگرچہ لیونل میسی کے پاس ارجنٹائن اور اسپین دونوں ممالک کے پاسپورٹ ہیں۔ لیکن سفر کے دوران اس کے پاس صرف ہسپانوی پاسپورٹ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details