نئی دہلی: ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2022 ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی رواں برس نومبر میں ہونے والا اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے۔ Messi says Qatar World Cup will "surely" be his last
بتادیں کہ 35 سالہ اسٹار کھلاڑی اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ میسی ابھی تک ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ نہیں جیت پائے ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کے سب سے زیادہ قریب سنہ 2014 میں تھے جب ارجنٹائن فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں ایک گول سے شکست ہوئی تھی۔ ارجنٹائن کے اسٹار نے اعتراف کیا کہ وہ عالمی فٹ بال کے سب سے بڑے اسٹیج پر اپنی آخری نمائش سے پہلے نروس محسوس کرتے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے میسی نے کہاکہ' یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں رواں برس اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا، جو میں پچھلے برس نہیں کر سکا تھا'۔