نئی دہلی:پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے فرنچ لیگ (لیگ 1) میں کلیان ایمباپے کے دو گول اور لیونل میسی کے ایک گول سے برتری کے ساتھ ٹائٹل کے دعویداروں میں سے ایک فرانسیسی فٹ بال کلب مارسیلی کو 3-0 سے شکست دی۔ میچ میں کلیان ایمباپے نے 25ویں، 55ویں اور میسی نے 29ویں منٹ میں گول کیے۔
ایمباپے نے اس میچ میں دو گول کیے، اس میں لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کا بھی پاس ہے۔ میسی نے میچ کے آغاز کے 25ویں منٹ میں ایسا زبردست پاس دیا جسے ایمباپے نے گول میں تبدیل کردیا۔ دراصل میچ کے 25ویں منٹ میں میسی نے ایمباپے کو ایک پاس دیا جسے ایمباپے نے سکنڈوں میں گول میں تبدیل کرکے سب کو حیران کردیا۔ وہیں اس میچ کے شروعات میں ہی لیونل میسی حملہ آور موڈ میں نظر آئے۔ جب کہ مذکورہ اس اسسٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔