اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'اٹھارہ سالہ شوٹنگ اسٹار'

محض 18 برس کی عمری میں متعدد تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والی اریبہ خان نے کہا کہ وہ پیرس میں منعقد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہیں، جس کے لیے وہ محنت کررہی ہیں۔

'اٹھارہ سالہ شوٹنگ اسٹار'

By

Published : Nov 21, 2019, 7:42 PM IST

اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دل
ہم وہ نہیں جن کو زمانہ بناگیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کی طالبہ اریبہ خان محض 18 برس کی کم عمری میں اب تک چھ قومی اور چودہ عالمی شوٹنگ مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔

'اٹھارہ سالہ شوٹنگ اسٹار'

اریبہ خان حال ہی دوحہ میں منعقد ایشین شوٹنگ چیمپیئن شپ کے مقابلہ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی، جس میں ویمنس جونیئر شوٹنگ کے زمرے میں بھارت کو دوسرا مقام حاصل ہوا جبکہ اریبہ نے اس مقابلہ میں انفرادی طور پر پانچواں مقام حاصل کیا۔

اے ایم یو میں بی اے فائن آرٹس کی تعلیم حاصل کر رہی اریبہ خان اب 2024 میں منعقد ہونے والے اولمپک میں شرکت کی تیاری کر رہی ہیں۔ جس کے لیے وہ روزانہ پانچ سے چھ گھنٹے مشق کرتی ہیں۔

شوٹنگ کے تعلق سے اریبہ خان نے بتایا کہ وہ اپنے والد اور بھائی سے متاثر ہوکر سنہ 2013 میں مشق شروع کی۔ ان کے والد محمد خالد خان بھی ایک نیشنل شوٹر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ' انہیں بچپن سے ہی شوٹنگ کا شوق تھا۔'

اریبہ خان نے بتایا شوٹنگ ایک مہنگا کھیل ہے، جو حکومت کی مدد کے بغیر مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ' مشق کے دوران شوٹنگ میں شارٹ گن (بیریٹا گن) کا استعمال ہوتا ہے جو بارہ بور کی ہوتی ہے۔ جس کے ایک دانے کی قیمت تقریبا 40 سے 45 روپے ہوتی ہے۔ ایک دن کی مشق میں تقریبا دو سو سے ڈھائی سو دانے کا استعمال ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے حکومت سے مدد کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ' وہ فی الحال 26 نومبر سے دہلی میں منعقد ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details