اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فارمولا ون: ہیملٹن نے شوماکر کا ریکارڈ توڑا - مائیکل شوماکر

مرسیڈیز فارمولا ون ٹیم کے ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے پرتگال گراں پری پر قبضہ کرکے اپنی 92 ویں ریس جیتنے کے ساتھ ساتھ مائیکل شوماکر کا سب سے زیادہ ریس جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

F1
F1

By

Published : Oct 26, 2020, 6:14 PM IST

اپنی 97 ویں پول پوزیشن کے ساتھ شروعات کرنے والے مرسڈیز کے ہیملٹن نے ایلگریو انٹرنیشنل سرکٹ میں جلد ہی برتری گنوادی تھی لیکن واپسی کرتے ہوئے انہوں نے ریکارڈ جیت درج کی۔

لوئس ہیملٹن

لوئس ہیملٹن نے ریس کی ابتدا میں جدوجہد کی اور ان کی ٹیم کی ساتھی والٹیری بوٹاس نے برتری حاصل کرلی تھی۔ اس دوران بارش شروع ہوگئی، پہلی لیپ میں برتری لینے کے بعد بوٹاس کو میک لارین کے کارلوس سنز نے پیچھے چھوڑ دیا۔

بشکریہ ٹویٹر

بوٹاس نے پھر چھٹی لیپ میں برتری حاصل کی اور ہیملٹن نے بھی کارلوس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہیملٹن نے 20 ویں لیپ میں بھی بوٹاس کو پیچھے چھوڑا۔ وہ بوٹاس سے 10 سیکنڈ آگے تھے حالانکہ بوٹاس پوری کوشش کر رہے تھے لیکن آخر میں ہیملٹن نے ہی جیت حاصل کی ۔

بشکریہ ٹویٹر

لوئس ہیملٹن نے 2007 میں میک لارن کے ساتھ فارمولا ون میں ڈیبیو کیا تھا۔ تب سے ہیملٹن نے ہر سیزن میں کم از کم ایک جیت درج کی ہے لیکن 2014 میں وی 6 ٹربو ہائبرڈ دور کے آغاز کے بعد سے ہیملٹن کا ریکارڈ مزید بہتر ہوگیا ہے اور اس کے بعد سے ان کی اوسط 10 رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details