پیرس:خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ میسی کی ڈیل ہو چکی ہے۔ وہ اگلے سیزن میں سعودی عرب میں کھیلیں گے۔ معاہدہ حیرت انگیز ہے۔ ہم صرف کچھ معمولی رسمی کارروائیاں مکمل کر رہے ہیں۔
میسی کے موجودہ کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے گزشتہ ہفتے انہیں سعودی عرب کا غیر سرکاری دورہ کرنے پر دو ہفتوں کے لئے معطل کر دیا تھا۔ میسی سعودی سیاحت کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، حالانکہ کلب نے بغیر اطلاع کے اس دورے کو بے ضابطگی قرار دیا تھا۔
جب پی ایس جی سے سعودی عرب میں معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا تو کلب نے کہا کہ میسی کا معاہدہ 30 جون تک چلے گا۔ کلب کے ایک قریبی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر پی ایس جی میسی کے معاہدے کی تجدید کرنا چاہتی تو پہلے ہی کر لیتی۔
سعودی عرب میں میسی کس کلب میں شامل ہوں گے اس بارے میں ابھی تک کچھ کہنا قبل از وقت ہے، حالانکہ فرانسیسی اخبار لی اکوپے کے مطابق وہ ایک سال میں 400 ملین ڈالر کے معاہدے میں منسلک ہوسکتے ہیں۔ اس کے برعکس میسی کے سخت حریف کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال سعودی کلب النصر میں تقریباً 200 ملین ڈالر سالانہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔