اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: ٹوکیو اولمپک کے لیے بھارت کا تھیم سانگ لانچ

ٹوکیو اولمپک کے لیے بھارت نے اپنے تھیم سانگ کی پہلی جھلک پیش کی ہے۔ جسے کرن رجیجو نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھارت کا تھیم سانگ لانچ
ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھارت کا تھیم سانگ لانچ

By

Published : Jun 24, 2021, 11:00 AM IST

آئندہ 23 جولائی سے اولمپک کھیلوں کا انعقاد جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہوگا۔ مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے بھارت کے تھیم سانگ کا ٹیزر لانچ کردیا ہے۔ اس تھیم سانگ کو موہت چوہان نے کمپوز کیا ہے۔ اس کا عنوان 'لکش ( منزل) تیرے سامنے ہے'۔ اس گانے کو آواز بھی موہت چوہان نے ہی دی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھارت کا تھیم سانگ لانچ

کرن رجیجو نے گانے کی پہلی جھلک ٹویٹر پر پوسٹ کی اور انہوں نے لکھا کہ 'اولمپکس کو اب 30 دن باقی ہیں اور اسی موقع پر یہ نغمہ لانچ کیا گیا ہے۔' انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 'ملک اور بیرون ملک میں تمام بھارتی خوشی منائیں گے۔ انہوں نے ہیش ٹیگ چیئر فار انڈیا (#Cheer4India) شروع کیا۔

کرن رجیجو کا ٹوئٹ

واضح رہے کہ اس بار اولمپکس میں حصہ لینے والے بھارت کے کل 121 کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کھلاڑی ہریانہ کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک کے لیے میڈل کی بات کرنا ابھی ٹھیک نہیں: رجیجو

ٹوکیو جانے والی اولمپک ٹیم میں جو ہریانہ کے کھلاڑی شامل ہیں ان کی موجودہ کارکردگی اور عالمی درجہ بندی انہیں خصوصی بناتی ہے۔ ریسلنگ میں بجرنگ پنیا (bajrang Punia) سے لےکر جیولن تھرو میں نیرج چوپڑا تک، دونوں کھلاڑی طویل عرصے سے عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔ وہیں ونیش فوگٹ پچھلی بار کے ٹوٹے خواب کو پورا کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details