فیفا ورلڈ کپ 2022 اس سال نومبر-دسمبر کے مہینے میں قطر میں منعقد ہونا ہےFIFA WC 2022۔ کئی لیجنڈ کھلاڑیوں کے لیے یہ فیفا ورلڈ کپ آخری ٹورنامنٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، نیمار جونیئر اور گیرتھ بیل جیسے ستارے اپنی اپنی ٹیموں کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
FIFA WC 2022: فیفا ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی - فیفا عالمی کپ بیس نومبر کو شروع ہوگا
پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 21 نومبر (پیر) کو ہالینڈ اور سینیگال کے درمیان دوحہ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے میچ سے ہونا تھا۔FIFA WC 2022
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول میں تبدیلی Change in Fifa World Cup 2022 Schedule ہوئی ہے۔ اب قطر میں ہونے والا یہ ورلڈ کپ طے شدہ شیڈول سے ایک دن پہلے شروع ہوگا۔ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا میزبان ملک قطر کو 20 نومبر کو ایکواڈور کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔
پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈ کپ FIFA WC 2022 کا آغاز 21 نومبر (پیر) کو ہالینڈ اور سینیگال کے درمیان دوحہ میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے میچ سے ہونا تھا۔ قطر اور ایکواڈور بھی گروپ اے میں ہیں اور ان دونوں ممالک کا میچ ایک ہی دن چھ گھنٹے بعد شروع ہونا تھا۔ لیکن اب 20 نومبر کو قطر اور ایکواڈور کے میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گا۔