کیلگری:ہونہار بھارتی شٹلر لکشیا سین نے اتوار کو کینیڈا اوپن سپر 500 ایونٹ کے فائنل میں چین کے لی شی فینگ کو 2-0 سے شکست دے کر سال کا پہلا خطاب اپنے نام کیا۔ اتراکھنڈ کے الموڑہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ لکشیا نے رفتار اور طاقت کے بہترین امتزاج کا استعمال کرتے ہوئے یوتھ اولمپک گولڈ میڈلسٹ فینگ کو 50 منٹ میں 21-18، 22-20 سے شکست دی۔ اگست 2022 میں کامن ویلتھ گیمز چیمپئن بننے کے بعد لکشیا کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے۔وہ پریانشو راجاوت (اورلینز ماسٹرز، اپریل 2023) اور ایچ ایس پرنئے (ملائیشیا ماسٹرز، مئی 2023) کے بعد وہ اس سال ہندوستان کے لیے بی ڈبلیو ایف گولڈ جیتنے والے تیسرے سنگلز کھلاڑی ہیں۔ لکشیا خراب فارم کی وجہ سے عالمی درجہ بندی میں چھٹے سے 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے تھے لیکن انہوں نے عالمی نمبر 10 فینگ کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی دکھائی۔
لکشیا نے محتاط انداز میں میچ کا آغاز کیا اور کورٹ کے مخالف سرے پر 23 سالہ فینگ کو اسمیش سے پریشان کردیا۔ لکشیا کے 6-2 سے آگے جانے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے زوردار شاٹس کھیلنا شروع کر دیئے۔ فینگ نے 15-15 کے اسکور پر برابری کی، لیکن لکشیا نے جلدی سے اگلے تین پوائنٹس جیت لیے اور فینگ کو واپسی کے کوئی بھی موقع نہیں دیا۔ دوسرے سیٹ میں فینگ نے زیادہ ہمت کا مظاہرہ کیا اور لمبی ریلیاں کھیل کر پوائنٹس حاصل کیے۔ میچ کی شروعات خواہ 5-5 کی برابری سے ہوئی لیکن وقفے تک فینگ نے 11-7 کی برتری حاصل کر لی۔ واپسی کی کوشش میں لکشیا اسکور کو 13-14 تک لائے، لیکن فینگ نے اپنی جارحیت جاری رکھی اور 20-16 پر گیم پوائنٹ حاصل کیا۔