اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بی ڈبلیو ایف کی رینکنگ میں لکشیا سین 11ویں مقام پر - بی ڈبلیو ایف ورلڈ رینکنگ میں لکشیا سین کا مقام

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے جاری تازہ ترین مردوں کے سنگلز رینکنگ میں لکشیا سین 11ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جب کہ خواتین کی سنگلز رینکنگ میں پی وی سندھو نویں مقام پر کھسک گئی ہیں۔ Sindhu slips to 9th in BWF Rankings

بی ڈبلیو ایف کی رینکنگ میں لکشیا سین 11ویں مقام پر
بی ڈبلیو ایف کی رینکنگ میں لکشیا سین 11ویں مقام پر

By

Published : Feb 1, 2023, 9:22 AM IST

کوالالمپور:بھارت کے نوجوان سنسنی خیز کھلاڑی لکشیا سین بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کی طرف سے جاری تازہ ترین مردوں کے سنگلز رینکنگ میں ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 11 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ لکشیا سین کے ساتھ ہم وطن کھلاڑی ایچ ایس پرنئے نویں نمبر پر برقرار رہے، جبکہ دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ کھلاڑی پی وی سندھو خواتین کی سنگلز رینکنگ میں نویں مقام پر کھسک گئی ہیں۔ انڈیا اوپن میں مایوس کن مظاہرہ کے بعد لکشے گزشتہ ہفتے انڈونیشیا اوپن کے کوارٹر فائنل تک پہنچ گئے تھے۔ ورلڈ چیمپیئن شپ 2021 کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے کدامبی سری کانت بھی انڈونیشیا اوپن میں پہلے راؤنڈ میں باہر ہو گئے، جس کے بعد وہ رینکنگ میں دو مقام نیچے کھسک کر 16ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب، پی وی سندھو کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ سندھو نے چوٹ کی وجہ سے تقریباً پانچ ماہ تک باہر رہنے کے بعد ملیشیا اوپن میں واپسی کی، جہاں انہیں پہلے مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھو نے اس کے بعد گھریلو ٹورنامنٹ انڈیا اوپن میں حصہ لیا، لیکن وہ یہاں بھی پہلے مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔ اولمپکس کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سندھو نے جکارتہ میں ہونے والے سپر 500 ٹورنامنٹ میں شرکت کو اہم نہیں سمجھا جس کے بعد وہ خواتین کی سنگلز رینکنگ میں ایک مقام کھسک گئیں۔ دوسری جانب انڈونیشیا اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے والی لندن اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال خواتین کی سنگلز رینکنگ میں 26 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ بھارت کی ٹاپ رینک والی خواتین کی ڈبلز جوڑی ترشا جولی اور گایتری گوپی چند، دو مقام کھسک کر 19ویں نمبر پر آگئی ہے۔ مکسڈ ڈبلز میں، تنیشا کرسٹو-ایشان بھٹناگر کی جوڑی جلد باہر ہونے کے باوجود انڈونیشیا ماسٹرز میں 26 ویں رینکنگ کے لیے ایک مقام اوپر چلی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details