اردو

urdu

ETV Bharat / sports

US Open 2023 لکشیا سین یو ایس اوپن سے باہر، سیمی فائنل میں چینی کھلاڑی سے ملی شکست - لی شی فینگ نے لکشیا سین کو شکست دی

لکشیا سین کو یو ایس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں چین کے لی شی فینگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فینگ نے لکشیا سین کو 17-21، 24-22 اور 17-21 سے شکست دی۔ Lakshya Sen out of US Open

لکشیا سین یو ایس اوپن سے باہر، سیمی فائنل میں چینی کھلاڑی سے ملی شکست
لکشیا سین یو ایس اوپن سے باہر، سیمی فائنل میں چینی کھلاڑی سے ملی شکست

By

Published : Jul 16, 2023, 2:20 PM IST

کونسل بلف (امریکہ):بھارت کے اسٹار کھلاڑی لکشیہ سین کو یو ایس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز سیمی فائنل میں آل انگلینڈ چیمپئن چین کے لی شی فینگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے طلائی تمغہ جیتنے والے اور تیسری سیڈ لکشیہ سین کو یہاں دوسری سیڈ فینگ سے 17-21 24-22 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کی رات کھیلے گئے بی ڈبلیو ایف سپر 300 ٹورنامنٹ کا یہ میچ ایک گھنٹہ 16 منٹ تک جاری رہا۔ دنیا میں ساتویں نمبر پر موجود فینگ اور بارہویں نمبر پر موجود سین کے درمیان بہت ہی قریبی میچ تھا۔ ابتدائی گیم میں دونوں کھلاڑی 17 پوائنٹس تک برابر تھے لیکن اس کے بعد چینی کھلاڑی نے جارحانہ رویہ دکھایا جبکہ بھارتی کھلاڑی نے کچھ غلطیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: Canada Open 2023 لکشیا سین نے کینیڈا اوپن کا خطاب اپنے نام کیا

عالمی چیمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے سین نے تاہم دوسرے گیم میں اچھی واپسی کی۔ پہلے گیم کی طرح دوسرے گیم میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں کھلاڑیوں نے لمبی ریلیاں بنائیں اور 22 پوائنٹس تک دونوں برابر تھے۔ اس کے بعد لکشیا نے لگاتار دو پوائنٹ حاصل کر کے میچ برابر کر دیا۔ تیسرا اور فیصلہ کن گیم پہلے گیم کا اعادہ تھا۔ فینگ نے ابتدائی برتری حاصل کی اور وقفہ پر 11-8 تھا۔ سین نے تاہم ہمت نہیں ہاری اور خود کو 17 پوائنٹس تک مقابلہ میں رکھا۔ اس کے بعد چینی کھلاڑی نے دباؤ بنایا اور میچ اپنے جھولے میں ڈال دیا۔ فینگ کے خلاف سین کا جیت ہار کا ریکارڈ 5-2 ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے کینیڈا اوپن میں چینی کھلاڑی کو 21-18، 22-20 سے شکست دے کر اپنا دوسرا BWF سپر 500 ٹائٹل جیتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details