برمنگھم:بھارتی شٹلر لکشیہ سین نے بھارت کے کھاتے میں 20واں گولڈ ڈالا۔ انہوں نے فائنل مقابلے میں ملیشیائی کھلاڑی پر شاندار جیت حاصل کی۔ بیڈمنٹن اسٹار لکشیہ سین نے انگلینڈ کے برمنگھم میں کھیلے جارہے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مینز سنگلز فائنل مقابلہ جیت کر بھارت کو 20واں گولڈ میڈل دلایا ہے۔ لکشیہ نے فائنل میں ملائیشیا کے تجے ینگ کو تین گیمز کے میچ میں شکست دی۔ کامن ویلتھ کے آخری دن یہ بھارت کا یہ دوسرا گولڈ ہے اس پہلے کے میچ میں پی وی سندھو نے بھی گولڈ میڈل ہی جیتا ہے۔
لکشیہ سین نے فائنل میچ میں پہلا گیم ہارنے کے بعد سخت جوابی کارروائی کی اور ملائیشیا کے یُنگ کو 19-21، 21-9، 21-16 سے شکست دی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس طرح تمغوں کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے کھاتے میں اب تک 20 سونے، 15 چاندی اور 22 کانسے کے تمغے آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کے 10 نمبر کے شٹلر لکشیہ سین کا کامن ویلتھ گیمز کے سنگلز میں میں یہ پہلا جبکہ دولت مشترکہ میں یہ دوسرا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں اس بار چاندی کا پہلا تمغہ جیتا ہے۔ اب اس سیزن میں انہوں نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔
پہلا گیم: ینگ نے 21-19 سے جیتا۔