دوحہ: ارجنٹینا نے فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ پینالٹی شوٹ آؤٹ تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں ارجنٹینا نے 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔ اس درمیان ٹورنامنٹ میں فرانس کے کائلن ایمباپے نے سب سے زیادہ 8 گول کر کے گولڈن بوٹ ایوارڈ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایمباپے نے فائنل میں ہیٹ ٹرک اسکور کی، لیکن اس کے باوجود ان کی ٹیم ٹائٹل سے محروم رہی۔ Kylian Mbappe won World Cup Golden Boot award
لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں سات گول کیے جس کی وجہ سے وہ گولڈن بوٹ سے محروم رہے۔ ایمباپے نے فائنل میں 4 گول کیے جن میں ایک گول پینالٹی شوٹ آؤٹ کا بھی شامل ہے۔ تاہم یہ کُل اسکور میں شامل نہیں ہوا۔ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا ٹیم فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بن گئی۔