بنگلور:کانتیروااسٹیڈیمپر کھیلے گئے زبر دست مقابلہ میں 192ویں رینک والے بنگلہ دیش نے 141ویں رینک والی کویت کو ٹکر دی ، لیکن البلوشی (105+2واں منٹ) نے اضافی وقت میں گول داغکر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔
مقابلے کے پہلے ہاف میں کویت کا دبدبہ رہا۔خصوصی دعوت پرٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی مغربی ایشیائی ٹیم نے گیندزیادہ تر اپنے قبضے میں رکھی ، لیکن بنگلہ دیش کے مستعد دفاع نے کھاتہ کھولنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ راقب حسین نے بھی 45+1ویں منٹ سمیت کویت کے گول پر دو نشانے لگائے،لیکن ان سے ایک بھی بنگلہ دیش کو سبقت نہیں دلا سکا۔
کویت کے دبدبہ کے درمیان راقب نے 54ویں منٹ میں بھی کویت کے گول پوسٹ پر ایک نشانہ لگایا لیکن وہ کوشش سائڈ بار کے قریب سے نکل گیا۔ راقب کی کوششوں کے درمیان بنگلہ دیش گول کیپرانیس الرحمن ذیکونے 64ویں منٹ میں کویت کے دو شاندان فریکک روکے۔انجری ٹائم میں بھی دونوں ٹیموں کا کھاتا نہ کھلنے کی وجہ سے مقابلے میں 30منٹ مزید جوڑے گئے۔