وزیرکھیل نے سائی سینٹرزمیں انتظامات کا جائزہ لیا - مرکزی وزیرکھیل کرن ریجیجو
مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے ملک بھر میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے تمام علاقائی ڈائریکٹرز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھلاڑیوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
![وزیرکھیل نے سائی سینٹرزمیں انتظامات کا جائزہ لیا وزیرکھیل کا سائی سینٹرزمیں انتظامات کا جائزہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6708329-thumbnail-3x2-sai.jpg)
وزیرکھیل کا سائی سینٹرزمیں انتظامات کا جائزہ
مرکزی وزیرکھیل کرن ریجیجو کے دفتر نے ٹویٹ کر کےکہا کہ تمام کھلاڑی جو گھروں میں ہیں وہ ڈیجیٹل کے ذریعے کوچز کے ساتھ منسلک رہیں تاکہ ان کی ٹریننگ کسی طرح متاثر نہ ہو۔ کھلاڑی اور کوچ ماہرین کے ساتھ سائی کے لائیو سیشن کے ذریعے اپنی جانکاری کو بڑھاتے رہیں۔