کیاکنگ اور کنوئنگ میں جموں کشمیر کے کھلاڑیوں نے پہلے ہی بہتر مظاہرہ کیا ہے اور ان کھلاڑیوں کو مزید آگے بڑھانے کی غرض سے منسٹری آف یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دونوں کھیلوں کو "کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسیلنس'' میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اور اسٹیٹ گورنمنٹ نے پہلے ہی ان کھیلوں کو کھیلو انڈیا میں شامل کرنے کی اپیل کی تھی۔ یوٹی میں موجود جموں کشمیر واٹر اسپورٹس اکیڈمی میں سہولیات میں بہتری لانے کے بعد اپریل دو ہزار اکیس میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسیلنس کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یہاں صرف روونگ کی تربیت ہی دی جا رہی تھی۔