صلالہ، (عمان):جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں کھیلے گئے میچ میں انگد بیر سنگھ (13ویں منٹ) نے ہندوستان کا کھاتہ کھولا جبکہ یوگمبر راوت (17ویں منٹ)، اتم سنگھ (24ویں منٹ) اور امندیپ لاکڑا (26ویں، 29ویں منٹ) نے گول کرکے ہندوستان کی سبقت ہاف ٹائم سے پہلے 5-0 کردی۔
تیسرے کوارٹر میں، اتم (31ویں) اور انگد (33ویں) کے ساتھ ساتھ ارجیت سنگھ ہندل (36ویں) اور وشنوکانت سنگھ (38ویں) نے ہندوستان کے لیے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے ٹھیک پہلے بوبی سنگھ دھامی (45ویں منٹ) نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے ہندوستان کے لیے 10-0 کر دیا۔
شاردا نند تیواری (46ویں منٹ)، امندیپ (47ویں منٹ) اور انگد (47ویں منٹ) نے پہلے دو منٹ میں تین گول کرکے چوتھا کوارٹر ہندوستان کے نام کردیا ۔ تھائی لینڈ کی واپسی کے امکانات دور دکھائی دے رہے تھے لیکن روہت کے (49ویں) گول نے اسے مزید مشکل بنا دیا۔ سنیت لاکڑا (54ویں)، انگد (55ویں) اور راجندر سنگھ (56ویں) نے میچ کے اختتام سے قبل ایک ایک گول کیا اور حملہ آور ہاکی کے شاندار مظاہرہ میں ہندوستان نے 17-0 سے کامیابی حاصل کی۔