اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جان سینا کی ایرانی لڑکی سے شادی - اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ساتھی خاتون ریسلر سے شادی کی تھی

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر جان سینا نے ایرانی لڑکی سے شادی کرلی ہے، تاحال شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

john cena marries iranian girl
جان سینا کی ایرانی لڑکی سے شادی

By

Published : Oct 16, 2020, 7:44 PM IST

امریکہ کے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا نے ایرانی لڑکی سے شادی کرلی ہے، تاحال شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مشہور ترین امریکی ریسلر جان سینا نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا نے ایران سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر جان سینا

شی شریعت زادے نامی لڑکی اور جان سینا سنہ 2019 سے تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں جبکہ اب انہوں نے باقاعدہ شادی بھی کرلی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائی۔ اس حوالے سے جان سینا کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ توقع ہے کہ جان سینا آئندہ چند روز کے دوران اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کر دیں گے۔

جبکہ ریسلر کی اہلیہ شی شریعت زادے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایرانی نژاد کینیڈین شہری ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت کینیڈا میں گزارا ہے۔ شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے جان سینا کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔

یہاں واضح رہے کہ یہ جان سینا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ساتھی خاتون ریسلر سے شادی کی تھی، جو کئی برس کے بعد ختم ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details