اردو

urdu

ETV Bharat / sports

F2 Championship: بھارتی ڈرائیور زیہان دارو والا دوسری پوزیشن پر - زیہان دارو والا دوسری پوزیشن پر

بھارتی ڈرائیور زیہان دارو والا نے فرینچ گراں پری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ Indian Racer Jehan Daruvala

Indian racer Jehan Daruvala
بھارتی ڈرائیور زیہان دارو والا

By

Published : Jul 25, 2022, 2:25 PM IST

زیہان دارو والا اس سیزن میں پانچویں مرتبہ دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 'فیچر ریس' گرڈ میں 10ویں پوزیشن سے شروعات کی اور ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پھر انہوں نے مجموعی طور پر دوسرا مقام حاصل کیا۔ بھارتی ڈرائیور زیہان دارو والا نے فارمولا 2 چیمپئن شپ کے فرینچ گراں پری میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے سیزن میں چھٹا پوڈیم مقام حاصل کیا۔ اتوار کو زیہان نے 'فیچر ریس' گرڈ پر 10ویں پوزیشن سے شروعات کی اور ساتویں پوزیشن پر پہنچے۔ پھر وہ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس سیزن میں وہ پانچویں مرتبہ دوسرے نمبر پر اس ہفتے کے شروع میں میک لارین کے ساتھ اپنا دوسرا فارمولا ون ٹیسٹ مکمل کرنے والے ریڈ بُل کے ریسر اب ہنگری روانہ ہوں گے۔

اطالوی ٹیم پریما کے لیے دوڑ لگانے والے 23 سالہ ڈرائیور نے کہا کہ 'سلور اسٹون اور آسٹریا میں جو کچھ ہوا اس کے بعد پوڈیم پر واپس آنا اچھا تھا۔ ہم ریس کے دوران جدوجہد کر رہے تھے لیکن دوسرے نمبر پر آنے کے لیے کچھ اچھے مقابلے ہوئے۔ اس کے علاوہ یہ ہمارے لیے ایک اچھا ہفتہ تھا۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ہنگری میں اگلے ہفتے مضبوط واپسی کریں گے۔ Jehan Daruvala Finishes Second in French Round of F2

ABOUT THE AUTHOR

...view details