اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیواولمپکس 2020 کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں' - جاپانی حکومت ک

جاپان اولمپک کمیٹی کے نائب سربراہ كوجو تاشما خطرناک کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں اور جاپان ایک ہوائی جہاز ایتھنز سے اولمپک کے لیے مشعل لانے کے لئے اعلی سطحی وفد کے بغیر روانہ ہو چکا ہے۔ لیکن جاپان کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ٹوکیواولمپکس 2020 کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں'
ٹوکیواولمپکس 2020 کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں'

By

Published : Mar 18, 2020, 8:08 PM IST

جاپانی حکومت کے اعلی ترجمان اور چیف کابینی سیکرٹری يوشيهدے سُگا نے پارلیمنٹ میں کہا کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود ٹوکیو مقرر پروگرام کے مطابق اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔

ٹوکیواولمپکس 2020 کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں'

حکومت اپنی تیاریوں کو جاری رکھے گی اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ مل کر اولمپکس کے انعقاد کا کام کرے گی۔ ہم کھیلوں کو ملتوی نہیں کریں گے اور کھیل اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔
جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے بھی کہہ چکے ہیں کہ کھیلوں کا انعقاد مقررہ وقت پر ہوگا۔ شنزوآبے نے منگل کو کہا تھا کہ جی -7 لیڈروں نے پوری طرح اولمپکس کو حمایت دینے پررضامندی ظاہر کی ہے لیکن وہ ان سوالات کو ٹال گئے کہ کیا کسی لیڈر نے اولمپکس ملتوی کرنے کے امکان پر بات کی تھی۔ آئی او سی بھی پرعزم ہے کہ ان کھیلوں کا انعقاد وقت پر ہو۔

ٹوکیواولمپکس 2020 کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں'
اس دوران ٹوکیو سے ایک ہوائی جہاز ایتھنز سے اولمپک مشعل لانے کے لئے روانہ ہوا ہے لیکن اس جہاز پر حکومت کی طرف سے کوئی وفد موجود نہیں ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت بھی پر کورونا کے خطرے سے ڈری ہوئی ہے۔
ٹوکیواولمپکس 2020 کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں'
جاپان کے نائب وزیراعظم اور ساتھ ہی وزیر خزانہ تارو ایسو نے پارلیمنٹ میں کہاکہ اگر جاپان کورونا پر قابو بھی پا لیتا ہے تو اولمپکس کے انعقاد کا اس وقت کوئی جواز نہیں ہوگا جب دوسرے ملک اپنے کھلاڑی نہیں بھیج پاتے ہیں۔جاپان کھیلوں کے لئے محفوظ ماحول کاتنہا فیصلہ نہیں کر سکتا۔ ہمیں دوسرے ممالک کی طرف بھی دیکھنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details