اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: 12 جولائی سے ایمرجنسی نافذ - اولمپک گیمز

ٹوکیو اولمپک 2020 کے میزبان شہر میں 12جولائی سے ایمرجنسی نافذ کی جائے گی جو 22 تک ہوگی۔

Tokyo Olympic
Tokyo Olympic

By

Published : Jul 8, 2021, 10:40 PM IST

اولمپک گیمز کے میزبان شہر ٹوکیو میں کورونا وائرس کے مدنظر 12 جولائی سے ایمرجنسی نافذ کی جائے گی جو 22 اگست تک نافذ رہے گی۔

اس دوران ٹوکیو میں 23جولائی سے اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہونا ہے۔ مقامی براڈ کاسٹر این ایچ کے نے جاپان کے وزیر معیشت یاسوتوشی نشی مورا کے ایک بیان حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے جو کورونا ریسپانس کے انچارج بھی ہیں۔

اس کے علاوہ اوکیناوا میں بھی ایمرجنسی نافذ کی جائے گی جبکہ چار دیگر صوبوں اوساکا، سیتاما، چبا اور کاناگاوا میں احتیاطی اقدامات میں اضافہ کے سبب ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: ٹوکیو اولمپک کے لیے بھارت کا تھیم سانگ لانچ

پانچ دیگر صوبوں میں حالانکہ احتیاطی اقدامات کے طور پر کئے گئے انتظامات کو ہٹا دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details