اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Kerala Blasters VS Mumbai City: ممبئی پر شاندار جیت سے کیرالا کی امیدیں برقرار - انڈین سپر لیگ

کیرالہ بلاسٹرز نے انڈین سپر لیگ کے اہم میچ میں ممبئی سٹی ایف سی کو 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں امیدیں برقرار رکھیں۔Kerala Blasters VS Mumbai City

ممبئی پر شاندار جیت سے کیرالا کی امیدیں برقرار
ممبئی پر شاندار جیت سے کیرالا کی امیدیں برقرار

By

Published : Mar 3, 2022, 2:26 PM IST

کیرالہ بلاسٹرز ایف سی Kerala Blasters FC نے دفاعی چیمپئن ممبئی سٹی ایف سی پر زبردست جیت کے ساتھ ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2021-22 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو باقی رکھا۔

بدھ کو واسکو ڈی گاما کے تلک میدان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ری شیڈول لیگ میچ میں فٹ بال کا جوش و خروش دیکھنے کو ملا، جس میں کیرالہ بلاسٹرز نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ کیرالہ کے مڈفیلڈر پوٹیا کو اپنی شاندار کارکردگی پر ہیرو آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اپنی نویں جیت کے ساتھ، کیرالہ نے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ 4 میں ایک مقام کی چھلانگ لگا دی ہے۔ کوچ ایوان ووکومانووچ کی ٹیم 19 میچوں میں 33 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن اپنی چھٹی شکست کی وجہ سے سیمی فائنل میں داخل ہونے کا موقع گنوا بیٹھا ہے اور اب ان کی پوزیشن تنزلی کا شکار ہے۔ کوچ ڈیس بکنگھم کی ٹیم ایک درجہ نیچے گرکے پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ ممبئی کے 18 میچوں میں 31 پوائنٹس ہیں۔

میچ کا پہلا گول 19ویں منٹ میں ہوا جب ساحل عبدالصمد نے کیرالہ بلاسٹرز کو 1-0 کی برتری دلا دی۔

ہاف ٹائم سے چند لمحے قبل، کیرالہ بلاسٹرز نے 2-0 کی برتری حاصل کی جب دو منٹ کے اسٹاپیج ٹائم کے 45+1 ویں منٹ میں ایلویرو وازکوز نے پنالٹی کک کو گول میں تبدیل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: INDW vs WIW: پریکٹس میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

60 ویں منٹ میں ایلویرو وازکوز نے میچ کا اپنا دوسرا گول کر کے کیرالہ کی برتری کو 3-0 کر دیا۔ 71ویں منٹ میں متبادل برازیلین اسٹرائیکر ڈیاگو موریسیو نے پنالٹی کک پر ممبئی سٹی کے لیے تسلی بخش گول کر کے اسکور 1-3 کر دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details